2 نومبر 2014 - 10:34
پاکستان، افغانستان میں داعش کی نمائندگی، سیٹ اپ نہیں،غیر ملکی نیوز ایجنسی

غیر ملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کو پاکستان اور افغانستان میں کسی حد تک ہمدردیاں ضرور حاصل ہیں لیکن ان دونوں ملکوں میں اب تک اس تنظیم کی نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامک اسٹیٹ یا دولت اسلامیہ نے پاکستان اور افغانستان میں انتہا پسندوں کی توجہ حاصل کرنا شروع کردی ہے ۔ جب اس معاملے پر عسکریت پسندوں ، سیکیورٹی حکام اور سرکاری ذرائع سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ کو حاصل حمایت مقامی انفرادی سطح پر ہے ۔ خطے میں اس تنظیم کی باضابطہ نمائندگی یا سیٹ اپ نہیں ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پچھلے دنوں پاکستان کی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم ایجنسی نے تقریباً ایک درجن حکومتی ایجنسیوں کو تحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ داعش کے خطرے سے ہوشیار رہیں ۔ دوسری جانب پاکستانی اور افغان طالبان تنظیمیں بھی خلافت کے معاملے پر داعش سے اختلاف رکھتی ہیں۔

.......

/169